ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی عبد الستار نے سلور میڈل حاصل کر کیا

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی عبد الستار نے سلور میڈل حاصل کر کیا
ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی عبد الستار نے سلور میڈل حاصل کر کیا

  


بنکاک(نیوز ڈیسک)پاکستان کے عبدالستار نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جانے والی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔عبدالستا ر نے ماسٹرز کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا ،اس کیٹگری میں 60 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔تھائی لینڈ میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 54 ممالک کے4 سو سے زائد ایتھلیٹس نے شر کت کی ،ایونٹ میں پاکستان کے 13 باڈی بلڈرز نے مختلف کیٹگری میں حصہ لیا۔ماسٹرز کیٹیگری میں 60 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس شامل تھے، جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالستار نے سلور میڈل حاصل کیا۔

مزید : کھیل