ٹرین پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کی عزت سوشل میڈیا نے بچالی، ایسا فائدہ سامنے آگیا جو کسی نے اب تک سوچا بھی نہ تھا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹرین میں سفر کرتی ایک اکیلی خاتون کو ایک مرد نے تنگ کرنا شروع کر دیا اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس خاتون نے ”پربھو“ کو ٹوئٹر پر مدد کے لیے پکارا اور پربھو نے واقعی اس کی مددکر دی۔ مگر یہ پربھو بھگوان نہیں بلکہ بھارت کے وزیرریلوے سریش پربھو تھے۔ خاتون نے سریش پربھو کو ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کی کہ ”پلیز پلیز میری مدد کریں، میں ٹرین نمبر 18030میں ہوں جو اس وقت شیگاﺅن کے مقام پر ہے، ایک شخص مجھے ہراساں کر رہا ہے اور میں بہت خوفزدہ ہوں۔“
مزید جانئے: چینی ارب پتی نے 17 ارب روپے کی برہنہ پینٹنگ کیوں خریدی؟ایسی وجہ بتا دی کہ دنیا حیران رہ گئی
خاتون کی اس ٹویٹ کے جواب میں سریش پربھو نے فوری طور پر ریلوے حکام کو خاتون کی مدد کرنے کو کہا۔ جب ٹرین بھسوال ریلوے سٹیشن پر رکی تو اس میں آر پی ایف کے اہلکار سوار ہوئے اور خاتون کے پاس پہنچ گئے۔ خاتون نے اہلکاروں کو اس مرد کے بارے میں بتایا۔ اہلکاروں نے اس مرد کو اتار کر دوسری ٹرین میں سوار کرا دیا۔بھارتی ریلوے کے مرکزی سربراہ کے سیکرٹری نریندر پاٹیل کا کہنا تھا کہ وزیرریلوے کے حکم پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہلکاروں کو خاتون کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔ خاتون نے مدد کرنے پر سریش پربھو کا ٹوئٹر پر شکریہ بھی ادا کیا۔ بعد میں سریش پربھو نے ٹویٹ کیا کہ مسافر کسی بھی مشکل کی صورت میں ریلوے کی ہیلپ لائن 182پر کال کیا کریں۔