عائشہ ممتاز کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی،ایک ریسٹورنٹ اور ایک مٹھائی کی دکان سیل

عائشہ ممتاز کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی،ایک ریسٹورنٹ اور ایک ...
عائشہ ممتاز کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی،ایک ریسٹورنٹ اور ایک مٹھائی کی دکان سیل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ اور ایک مٹھائی کی دکان کو صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ ممتاز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہمراہ لاہور کے پوش علاقے ایم ایم عالم روڈ پر واقع چائنیز ریسٹورنٹ ہانگ کانگ پر چھاپہ مارا اور کچن کا جائزہ لیا جس دوران گندکی اور صفائی کے ناقص انتظامات سامنے آئے جبکہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے افراد کا شیوکرنے کاسامان بھی کچن میں پایا گیا جس پر عائشہ ممتاز نے فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا ۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر نے ریلوے سٹیشن کے قریب واقع حاجی سویٹس پر کارروائی کی جہاں مٹھائی کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جارہاتھا جبکہ کارخانے میں مچھروں ،مکھیوں اور گندگی پھیلی ہوئی تھی جس پر مٹھائی کی دکان کو سیل کر دیا گیاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں