ہڈیارہ قتل کیس ، ایک مجرم کو عمر قید ،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا ،6ملزم بری

ہڈیارہ قتل کیس ، ایک مجرم کو عمر قید ،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا ،6ملزم بری
ہڈیارہ قتل کیس ، ایک مجرم کو عمر قید ،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا ،6ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اصغرخان نے ہڈیارہ کے عامر سہیل کو قتل کرنے کے جرم میں مجرم وقاص احمد کو عمرقید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی،عدالت نے کیس کے چھ ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان کی عدالت میں تھانہ ہڈیارہ پولیس نے عامرسہیل کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پر وقاص احمد،محمد طارق، محمد قاسم، محمد طارق، محمد نعیم، محمد رشید اور عبدالمجید کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس کے بعد ملزم وقاص احمد کو عمرقید اور دولاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کیس کے دیگر چھ ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔کیس کا ایک ملزم دوران سماعت قضاءالہی سے انتقال کرگیاتھا۔ ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے عامرسہیل کو قتل کیا تھا۔

مزید : لاہور