وہ بیماریاں جن کا آپ کے پیروں کی حالت کے ذریعے ہی پتا لگایا جاسکتاہے ،انتہائی مفید معلومات

وہ بیماریاں جن کا آپ کے پیروں کی حالت کے ذریعے ہی پتا لگایا جاسکتاہے ...
وہ بیماریاں جن کا آپ کے پیروں کی حالت کے ذریعے ہی پتا لگایا جاسکتاہے ،انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)انسانی جسم کے مختلف اعضاءایسے ہیں جو ہماری صحت کا حال بتاتے ہیں،ہمارے پاﺅں بھی ان میں سے ایک ہیں۔انسانی پاﺅں اکثر ایسے سگنلز دیتے ہیں جنہیں کبھی بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے،آئیے آپ کو بھی ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پاﺅں سے بالوں کا غائب ہوجانا
اگر خواتین کے پاﺅں سے ننھے بال غائب ہوجائیں تو انہیں ہرگز نظرانداز مت کریںکیونکہ یہ اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ دوران خون میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔اگر خون کی گردش ٹھیک نہ ہوتو پاﺅں کی انگلیوں کو خون کی سپلائی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوتی اور بال غائب ہونے لگتے ہیں،ایسی صورت میں اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
پاﺅں پر چھالے یازخم
اگر آپ کے پاﺅں پر نہ ٹھیک ہونے والے زخم رہیں تو احتیاط کریں اور معالج سے مشورہ کریں کیونکہ یہ ذیابیطس کی ایک نشانیوں میں سے ایک ہے۔بعض اوقات نہ ٹھیک ہونے والے زخم جلد کے سرطان کی علامت بھی ہوسکتے ہیں۔
ٹھنڈے پاﺅں
اگر آپ کی عمر 40سال سے زیادہ ہوجائے اور پاﺅں ٹھنڈے رہنے لگیں تو یہ تھائی رائیڈ میں خرابی کی نشانی ہے لہذا اس کا علاج فوری طور پر کروائیں۔
پاﺅں کا سُن ہوجانا
اگر آپ کے پاﺅں سُن رہنے لگیں تو یہ ذیابیطس کی علامت ہوسکتے ہیں۔اگر ایک پاﺅں سن رہے تو آپ کو اپنے جوتے ضرور چیک کرنے چاہئیں۔
خارش اور زخم
اگر آپ کے پاﺅں میں زخم کے ساتھ خارش بھی ہوتو یہ چنبل کی نشانی ہے۔ایسے میں اپنے پاﺅں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ مسئلہ گھمبیر ہوسکتا ہے۔
پاﺅں کے جوڑوں میں سوجن
اگر ایسی علامت ظاہر ہوتو یہ گٹھیے اور انفیکشن کی علامت ہے لہذا معالج سے مشورہ ضروری ہے۔
پیلے ناخن
اگر پاﺅں کے ناخن پیلے ہونے لگیں تو یہ فنگل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا کسی بھی اچھی کریم کا استعمال کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -