دہشت گردوں کی ترجیح صحافیوں کو ٹارگٹ کر نا اور ہماری ترجیح تحفظ فراہم کرنا ہے :چوہدری نثار علی خان

دہشت گردوں کی ترجیح صحافیوں کو ٹارگٹ کر نا اور ہماری ترجیح تحفظ فراہم کرنا ہے ...
دہشت گردوں کی ترجیح صحافیوں کو ٹارگٹ کر نا اور ہماری ترجیح تحفظ فراہم کرنا ہے :چوہدری نثار علی خان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ٹارگٹ کر نا دہشت گردوں کی ترجیحات میں شامل ہے اس لئے صحافیوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، نجی ٹی وی کے مطابق واہ کینٹ میں زیرِتعمیر جنرل ہسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے  ڈان نیوز اور دیگر  صحافتی اداروں اور صحافیوں  پر ہونے والے  حملوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں آپ کویاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہی کراچی تھا جہاں اس طرح کے حملے ہوتے تھے اور صحافیوں کو باقاعدہ شہید کیا جاتا تھا لیکن اب حالات بہتر ہیں ، لوگوں کو پکڑا گیا اور کیسز جہاں تک ہو سکا منطقی انجام تک پہنچائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، میڈیا کا تحفظ بھی لازمی ہے کیونکہ میڈیا پورے پاکستان کی خبر گھر گھر میں پہنچاتا ہے اور آپ فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں اور آپ کو ٹارگٹ کر نا دہشت گردوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور آپ کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

مزید : اسلام آباد