وہ فحش فلم جسے نہ دیکھ کر آپ خطرناک بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچاسکتے ہیں

وہ فحش فلم جسے نہ دیکھ کر آپ خطرناک بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچاسکتے ہیں
وہ فحش فلم جسے نہ دیکھ کر آپ خطرناک بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچاسکتے ہیں

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک فحش ویب سائٹ نے طلباءکو وظائف دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب جاپان کے ایک فحش فلمیں دکھانے والے ٹی وی چینل نے بھی ایڈز کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو مالی امداددینے کا اعلان کر دیا ہے، مگر اس کے لیے ٹی وی چینل نے ایک شرط رکھی ہے۔ ٹی وی چینل نے ایک ہائی ٹیک فحش فلم بنائی ہے جو اس نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دی ہے۔ اس فلم میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ جو شخص بھی ویب سائٹ پر یہ فلم کھول کر دیکھے گا، اس فلم میں موجود سافٹ ویئر خودکار طریقے سے اس شخص کا ویب کیمرہ آن کر دے گا اور چینل اس شخص کی ویڈیو ریکارڈ کر لے گا۔

چینل کی شرط یہ ہے کہ جو شخص اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر یہ فلم کھول کر اسے مکمل چلنے دے اور اس دوران اس فلم کو دیکھنے کی بجائے اپنی آنکھیں بند کرکے بیٹھا رہے تو اس ایک شخص کے عوض وہ 2پینی(تقریباً 2روپے) ایڈز کے انسداد کے لیے چندہ دے گیں۔ جتنے لوگ یہ فلم کھول کر اسے دیکھنے کی بجائے آنکھیں بند کیے رہیں گے ان تمام افراد کے عوض چینل 2،2پینی اس مہلک مرض کی روک تھام کے لیے ادا کرے گا، یعنی انٹرنیٹ صارفین یہ فلم نہ دیکھ کر ایڈز میں مبتلا مریضوں کی جان بچا سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت