پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات قومی فریضہ سمجھ کر رہے ہیں :نوازشریف

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات قومی فریضہ سمجھ کر رہے ہیں :نوازشریف
پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات قومی فریضہ سمجھ کر رہے ہیں :نوازشریف

  

ولیٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات قومی فریضہ سمجھ کر رہے ہیں ،انسداد پولیو کیلئے والدین مین آگاہی سمیت بھرپور مہم چلا رہے ہیں ۔

دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے انسداد پولیو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو پولیو سے بچانے کیلئے متعددا قدامات کیے ہیں ،ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بچہ بھی انسداد پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے والوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہم پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں دولت مشترکہ سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ انسداد پولیو کیلئے ہیلتھ ورکرز کا نیٹ ورک تشکیل دیاہے اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی ،میڈیا اور مذہبی رہنماﺅں کو بھی مہم میں شامل کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی فریضہ سمجھ کر اقدامات کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں