ترکی کی وزارت خارجہ کی شہریوں کو روس کا غیر ضروری سفر اختیار نہ کرنے کی ہدایت

ترکی کی وزارت خارجہ کی شہریوں کو روس کا غیر ضروری سفر اختیار نہ کرنے کی ہدایت
ترکی کی وزارت خارجہ کی شہریوں کو روس کا غیر ضروری سفر اختیار نہ کرنے کی ہدایت

  

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو روس کا غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترک فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارہ کو مار گرائے جانے کے بعد   پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کا سفر اختیار کرنے والے ترک شہریوں کو وہاں مسائل کا سامنا ہے، اس لئے ترک شہری غیر ضروری سفر اختیار نہ کریں۔

مزید : بین الاقوامی