عدلیہ2013ءکے الیکشن کالعدم قرار دے،حکومت اور ملکی نظام تبدیل ہونا چاہیے :پرویز مشرف

عدلیہ2013ءکے الیکشن کالعدم قرار دے،حکومت اور ملکی نظام تبدیل ہونا چاہیے ...
عدلیہ2013ءکے الیکشن کالعدم قرار دے،حکومت اور ملکی نظام تبدیل ہونا چاہیے :پرویز مشرف

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ پولیس اور پٹواری کا استعمال روک دیا جائے تو ووٹ کہیں اور چلے جائینگے۔2013ءکے الیکشن میں دھاندلی ہوئی عدلیہ کو انتخابات کالعدم قرار دینے چاہیے۔معیشت کے بارے میں غلط معلومات دیکر عوام کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،جب تک تیسری طاقت نہیں بنتی ملک کی صورتحال ٹھیک نہیںہوسکتی،اس وقت ملک کے نظام اور حکومت میں تبدیلی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں،قرض پہ قرض لیا جارہاہے۔ملک میں نئے صوبے بننے چاہیئں اٹھارویں ترمیم نے ملک کو کمزور کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ن لیگ میں جانیوالے میرے دور کے وزراءنواز شریف کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرینگے جیسا انہوں نے میرے ساتھ کیاہے۔افتخار چوہدری کے صدارتی نظام لانے کے بات پر انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس نے زندگی میں پہلی بار عقل کی بات کی ہے تاہم جب تک چیک اینڈ بیلنس نہیں آتا کوئی بھی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی اور شام میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔امریکہ کے ساتھ تعلقات میں انڈین فیکٹر کو بھی دیکھنا چاہیے۔شوسینا کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے۔

مزید : قومی