خواہش ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو،روسی طیارے کو گرانے پر افسوس ہے : ترک صدر

خواہش ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو،روسی طیارے کو گرانے پر افسوس ہے : ترک صدر
خواہش ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو،روسی طیارے کو گرانے پر افسوس ہے : ترک صدر

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ انہیں روسی طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے پر بہت افسوس ہےاور خواہش ہے کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہو گا۔بلیکیسیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر ہم بہت پریشان ہیں۔ مجھے بڑی امید ہے کہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ نہیں ہوگا۔ ہم اس مسئلے پر غور کریں گے اور اس کا حل تلاش کریں گے۔ پیر کو پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس ہوگی جس کے دوران روس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ مخالفت سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ روس جتنا ترکی کے لئے اہم ہے اتنا ہی ترکی روس کے لئے بھی اہم ہے۔یاد رہے کہ منگل کو ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیارے نے روسی ایس یو 24 بمبار طیارے کو شام کی فضا میں مار گرایا تھا۔ ولادی میر پوتین نے اس اقدام کو دہشتگردوں کے حامیوں کی طرف سے پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines