شمالی بغداد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کش حملہ،7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراق میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی بغداد سے 175کلومیٹر دور طوز خورماتو نامی شہر میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر ایک کار خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ دنوں میں وہاں شیعہ فورسز اور کرد جنگ جووں کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں۔ پولیس نے اس خود کش حملے کو جہادیوں کے طرز کی کارروائی قرار دیا ہے۔