چائے والے کی برائڈل کاؤچر ویک میں بطور شو سٹاپر شرکت، جلوؤں سے حاضرین کے دل موہ لیے

چائے والے کی برائڈل کاؤچر ویک میں بطور شو سٹاپر شرکت، جلوؤں سے حاضرین کے دل ...
چائے والے کی برائڈل کاؤچر ویک میں بطور شو سٹاپر شرکت، جلوؤں سے حاضرین کے دل موہ لیے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سبز آنکھوں والی ایک تصویر سے شہرت پانے والا ارشد خان چائے والا راتوں رات اتنا مشہور ہوگیا کہ اب اس نے بڑے بڑے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کر ” شو سٹاپر“ کے طور پر انٹریاں مارنا شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائیڈل کاؤچر ویک جاری ہے جس میں ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے ڈریسز پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں لیکن اس شو کے دوران سب کی توجہ کا مرکز ارشد خان چائے والا رہے۔ انہوں نے اتوار کی رات مقامی ہوٹل میں جاری فیشن شو میں نہ صرف ریمپ پر جلوے بکھیرے بلکہ انہوں نے اس شو میں بطور ” شو سٹاپر“ شرکت کرے خوب داد بھی سمیٹی۔

مزید : تفریح