ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی اظہارکنسٹرکشن کے تعاون سے سب سے بڑا پلانٹ لگائے گی

ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی اظہارکنسٹرکشن کے تعاون سے سب سے بڑا پلانٹ لگائے گی

لاہور(پ ر)سی پیک پاکستان میں مثبت تبدیلی کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبہ کی شاندار تکمیل قومی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرئیگی ۔یہ اقتصادی راہداری پاکستان کے اندر انفراسٹرکچر میں توسیع و بہتری کے علاوہ چائنہ کیساتھ وسیع تر اقتصادی و معاشی تعلقات استوار کرنے میں بھی مدد گا ر ثابت ہوگی۔سی پیک کی اس دور رس جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان سیمنٹ کمپنی میسرز اظہار کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے بلوچستان میں فی یوم9 ہزار ٹن گنجائش کا حامل پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد سٹیٹ آف دی آ رٹ اور سب سے بڑے سیمنٹ پلانٹ لگا رہے ہیں ۔میسرز اظہار کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں غیر معمولی مہارتوں کی بدولت اس وسیع منصوبے کے تمام تر سول کاموں کی انجام دہی کا بیڑا اُٹھا رہا ہے ۔یہی نہیں بلکہ اس اولین پراجیکٹ میں اظہارنے تیز ترین تعمیر کے اسٹیٹ آف دی آرٹ طریقہ کار کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے 7,752 m3 کا کنکریٹ پور بھی تعمیر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اظہار کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے ملک میں 35 فیصد سیمنٹ ، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا قیام مضبوط پاکستان کی بنیاد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ااظہار کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈ پراجیکٹ کی وقت سے پہلے تکمیل کیلئے انتھک محنت اور لگن پر کاربند ہے اور اس علاقہ جو کہ ناصرف پاکستان کی موجودہ حالت میں بہتری لا سکتا ہے بلکہ پورے خطے کے لاکھوں افرا د کیلئے مفید ثابت ہوگا میں تعمیر کے گراف میں کمی لے کر آئیگا ۔میسرز اظہار کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈکا اس بات پر قوی یقین ہے کہ سی پیک کا یہ منصوبہ پاکستان اپنی بے پناہ خوبیوں کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرئیگا ۔

ایسا تصور کیا جا رہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی سالمیت میں بنیادی اہمیت کا حامل ثابت ہو گا یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس پراجیکٹ کی تائید کر رہا ہے اور سب کو پختہ یقین ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لوگوں کے تقدیر بدل کر رکھ دے گا ۔

مزید : کامرس