بین الاقومی منڈیوں تک رسائی کیلئے بلا امتیاز مواقع فراہم کر رہے ہیں

بین الاقومی منڈیوں تک رسائی کیلئے بلا امتیاز مواقع فراہم کر رہے ہیں

جھنگ(اے پی پی )پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور ملک بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو بین الاقومی منڈیوں تک رسائی کیلئے بلا امتیاز مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ چیمبرز کی طرف سے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں یونائیڈ بزنس گروپ کی حمایت کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم، صدر جھنگ چیمبرز شیخ محمد یعقوب ، سنےئر نائب صدر یوسف چوہدری، نائب صدر ملک فیاض حسین، سابق صدور جھنگ چیمبرز شیخ فواد اکرم، عمر رامے، شیخ مغیث، شیخ مقصود الہی اور شیخ محمد وسیم ،سنےئر نائب صدر سارک چیمبرز افتخار علی ملک، صدارتی امیدوار ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل، امیدوار سنےئر نائب صدر عامر عطا ء باجوہ کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، لاہور، کراچی، ڈی جی خان چیمبرز کے عہدے داران اور ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری خالد غنی، عون عباس خان سیال، فیسکو واپڈا جھنگ کے ایگزیکٹو انجینئرز شیخ محمد مدثر، فیصل رضا مارتھ اور دیگراہم سرکاری و کاروباری شخصیات شریک تھیں

، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے اپنے خطاب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آر کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ سالانہ انتخابات میں یونائیڈ بزنس گروپ کے امیدواروں کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی، جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ محمد یعقوب نے اپنے خطاب میں جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور تاجر و صنعت کار برادری کو درپیش مشکلات کے حوالہ سے پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اضلاع کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کے چیمبرز بھی ملک معیشت کو پروان چڑھانے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں لہذا ان اداروں کے مسائل بھی ترجیع بنیادوں پر حل کئے جانے چاہئیں، پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے اپنے خطاب میں جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ جھنگ کی تاجر و صنعت کار برادری کے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے ذاتی اور براہ راست دلچسپی لے کر اعلی ترین سطح تک اقدامات اٹھائیں گے، مزید برآں سنےئر نائب صدر سارک چیمبرز افتخار علی ملک نے اس موقع پر جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کے قیام کیلئے بیس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

مزید : کامرس