پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں:انوشہ رحمان

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں:انوشہ رحمان

اسلام آباد (اے پی پی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناروے کی سفیر ریبو نیڈ ٹورے سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں اور ماہرین کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو بڑھا یا جاسکتا ہے۔ناروے کی سفیر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے ملک میں اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اطلاعاتی او ر مواصلاتی ٹیکنالوجی میں تعاون اورباہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

hin/irf/rmq 1251

مزید : کامرس