سرمایہ کاری شعبہ کے ترقی پروگرام کیلئے 248.1 ارب جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری شعبہ کے ترقی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے 248.1 ارب کے کے فنڈز جاری کئے ہیں جو رواں مالی سال کیلئے مختص کردہ مجموعی پی ایس ڈی پی کے 31 فیصد کے مساوی ہیں جاری کردہ ترقیاتی فنڈز میں 58.6 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے وزرات منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی رپو ٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پی ایس ڈی پی کے مجموعی بجٹ کے 20 فیصد فنڈز جاری کئے گئے ہیں اسی طرح دوسری سہ ماہی بھی 20 فیصد جبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران 30-30 فیصد کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائینگے۔