آئیڈیاز۔2016کی کامیابی پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے

آئیڈیاز۔2016کی کامیابی پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے

فیصل آباد (بیورورپورٹ)اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز۔2016کی کامیابی دراصل اسلحہ سازی کے شعبہ میں پاکستان کی صلاحیتوں کا عملی اعتراف ہے۔یہ بات فیصل آبادچیمبر کے نائب صدرانجینئراحمدحسن نے اس نمائش میں شرکت کے بعدواپسی پربتائی۔انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں34ملکوں کی 418فرموں نے حصہ لیا اوراپنے جدیدترین ہتھیاروں کی نمائش کی۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے دوران غیرملکی مندوبین نے پاکستان کے الخالدٹینک۔جے ایف۔ 17۔ تھنڈر۔ سپر مشتاق، کے ۔8ائیرکرافٹ۔فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ اورآئی ٹی ٹیکنالوجی سے تیار ہونے والے مختلف ہتھیاروں کی تعریف کی۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اورخاص طورپرچیف آف آرمی سٹا فنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کوبھی سراہا اوربتایا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے اپنے اسلحے کو امن کیلئے استعمال کرے گا۔انہوں نے جدیداسلحہ کی تیاری میں پاکستان کے نجی شعبہ کی شرکت کوبھی سراہا اورکہا کہ اس سے یہ شعبہ مزیدتیزی سے ترقی کرے گا۔انہوں نے ملکی دفاع کیلئے اسلحہ سازی کے شعبہ میں خودکفالت پرزوردیا اورکہا کہ اس سے نہ صرف غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ ملکی دفاع کو بھی مزیدمستحکم کیا جا سکے گا۔

مزید : کامرس