شامی فوج کا آپریشن،باغیوں کے گڑھ مساکین ہنانو کو قبضے سے چڑھا لیا

شامی فوج کا آپریشن،باغیوں کے گڑھ مساکین ہنانو کو قبضے سے چڑھا لیا

حلب(این این آئی)شامی فوج نے حلب کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ مساکین ہنانو کو باغیوں کا قبضے سے چڑھا لیا ، خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے حلب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ اہم ڈسٹرکٹ مساکین ہنانو کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2012میں اس ڈسٹرکٹ پر باغیوں کے قبضے کے بعد حلب شہر عملا دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔ شام میں جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والے مبصر گروپ نے بھی شامی فوج کی پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔مبصر گروپ کے مطابق سخر اور الحیدریہ میں سرکاری افواج کی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں شامی فوج اور اتحادیوں کی کارروائیوں میں 200سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر