ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے،قیصر ثناء اللہ خان
لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر کے روح رواں پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کروں گا۔اس سپل میں جاری سٹیج ڈرامہ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔قیصر ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم لاہور میں سٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تماثیل تھیٹر میں فحاشی سے پاک صاف ستھرے ڈرامے پیش کریں گے اب تک ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب ہیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے تھیٹر میں فیملیز کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے آ رہی ہے۔