قسمت بیگ کی رسم قل ادا،عزیز و اقارب اور شوبز شخصیات کی شرکت

قسمت بیگ کی رسم قل ادا،عزیز و اقارب اور شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ قسمت بیگ کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر اداکی گئی تھی جس کا انتظام پروڈیوسراسحق چوہدری اور ان کے ساتھی فنکاروں نے کیا تھا ۔اس موقع پر تھیٹر سے وابستہ متعددافراداورفنکاروں نے شرکت کی جن میں آفرین،صوبیہ خان،بندیا،ندیم پہلوان،توصیف،ندا ملک اور ہنی شہزادی کی فیملی شامل ہے ۔اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعاکی گئی۔ محفل تھیٹر میں پر وڈیوسر ایم اسحاق کی جانب سے لاہور میں قتل ہونے والی مذکورہ اداکارہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کروائی گئی اس موقعہ پر قسمت بیگ کے ذکر پر اداکارہ سنہری ‘پر یا خان اور آفر ین سمیت دیگر اداکارائیں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں۔تمام فنکاروں نے قسمت بیگ کی شوبز کیلئے خدمات پر ان کو زبر دست خر اج عقیدت پیش کیا ہے ۔

مزید : کلچر