احتجاجی مظاہرہ میں چند فنکاروں کی شرکت پر مایوسی ہوئی،ثوبیہ خان

احتجاجی مظاہرہ میں چند فنکاروں کی شرکت پر مایوسی ہوئی،ثوبیہ خان
 احتجاجی مظاہرہ میں چند فنکاروں کی شرکت پر مایوسی ہوئی،ثوبیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثوبیہ خان نے ساتھی فنکاروں کی بے حسی اور رویے سے دلبرداشتہ ہوکر سٹیج سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ثوبیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کو نہیں چھوڑا۔فلم اور ٹی وی پر بدستور کام کروں گی البتہ اب سٹیج پر کام کرنے کو دل نہیں چاہتا کیونکہ ساتھی اداکارہ قسمت بیگ کے قتل پر فنکاروں نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ قسمت بیگ کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صرف چند سٹیج فنکاروں نے شرکت کی تھی ۔قسمت بیگ کی تدفین اور رسم قل پر گنے چنے فنکار ہی آئے تھے۔ فنکار برادری کی اسی بے حسی نے مجھے سٹیج پر کام نہ کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کر رہی ہوں ۔

مزید : کلچر