پاکستان ٹیلیویژن لاہومیں ڈرامہ’’تخت ہزارہ ‘‘کی افتتاحی تقریب

پاکستان ٹیلیویژن لاہومیں ڈرامہ’’تخت ہزارہ ‘‘کی افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلیویژن لاہور مرکزمیں گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’’تخت ہزارہ ‘‘کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی وفاقی پارلیمنٹری سیکریٹری نشرواشاعت اور قومی ورثہ محسن نواز رانجھا کے فیتہ کاٹنے سے ہوا ۔جس کے بعدڈرامہ ’’تخت ہزارہ‘‘کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔پی ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرام آغا ذولفقارنے بھی تقریب میں شرکت کی اس ڈرامہ سیریل کوآصف حنیف مہر نے تحریر کیاہے۔ ا س ڈرامہ کے ایگزیکٹوپروڈیوسرجنرل منیجر بشارت خان، پروڈیوسر سجاد بخاری اور کو پروڈیوسر مبین ارشد ہیں ۔ ڈرامہ سیریل ’’تخت ہزارہ ‘‘کی کاسٹ میں غلام محی الدین ،اسد ملک،انعام بخاری ،رز کمالی، شاہ جہاں،فاریہ،کامران مجاہد،عمران بخاری ،شاہد نذیر،بینش،صائمہ سلیم ، قیصر بلوچ اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں ۔


پی ٹی وی لاہور سنیٹرسے ایگزیکٹوپروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک اورتمام شعبہ جات کے انچارج بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

مزید :

کلچر -