انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے،اچھی خان

انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے،اچھی خان

لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔

مزید : کلچر