نئے آرمی چیف کو شوبز شخصیات کی جانب سے بھر پور انداز میں خوش آمدید

نئے آرمی چیف کو شوبز شخصیات کی جانب سے بھر پور انداز میں خوش آمدید
نئے آرمی چیف کو شوبز شخصیات کی جانب سے بھر پور انداز میں خوش آمدید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔نئے آرمی چیف کے آنے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں یقیناًبہت زیادہ مدد ملے گی ‘جنر ل زبیر حیات کو چےئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنانے کا وزیر اعظم کا فیصلہ بھی ملک اورافواج پاکستان کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر ے گا۔ میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی،پروڈیوسریار محمد صابری، صائمہ،سید نور،معمر رانا،ریشم،میگھا،اے حفیظ،سلیم بزمی ،حاجی عبد الرزاق ،گلوکار ظفر اقبال نیویارکر،ماہ نور،شہزاد چوہدری،سدرہ نور،رزکمالی،ڈی او پی خالد محمود ،شاہ جہاں،لائبہ علی،راجو سمراٹ ،لکی علی چاند،سہراب افگن،شاہد ظہور،اچھی خان ،اسلم گڑا،آشا چوہدری،مسکراہٹ خان،عباس باجوہ،آغا حیدر،شاہد عزیز،سید فیصل بخاری ،پرویز کلیم،ذیشان لیاقت،نگار چوہدری اور سجاد سمراٹ نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کی قیادت میں افواج پاکستان نے جو جنگ شروع کی ہے اور پوری قوم کی طرح ہمیں بھی اس بات کا یقین ہے کہ نئی فوجی قیادت بھی اس جنگ کو اسی کامیابی کے ساتھ جاری رکھے گی اور ملک سے نہ صرف دہشت گر دی کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ پاکستان کے دشمن بھارت کو بھی ہر محاذ پر منہ توڑ جواب ملے گا ۔

مزید :

کلچر -