گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) گذشتہ ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کپاس کا اسپاٹ ریٹ 6150 روپے رہا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ 4500 سے 6400 روپے رہا جبکہ پھٹی فی 40 کلو 2400 تا 3450 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیرمین نصیم عثمان کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی جانب سے اعلیٰ کوالٹی کی روئی کی خریداری بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافے ریکارڈ کیا گیا۔ کپاس کا اسپاٹ ریٹ 6150 روپے رہا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ 4500 سے 6400 روپے رہا جبکہ پھٹی فی 40 کلو 2400 تا 3450 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

*****

مزید :

کامرس -