’’اسلم کولسری‘‘ کی یاد میں پاک ٹی ہاؤس میں ماہانہ مشاعرہ

’’اسلم کولسری‘‘ کی یاد میں پاک ٹی ہاؤس میں ماہانہ مشاعرہ

لاہور (پ ر)پاک ٹی ہاؤس میں ’’اسلم کولسری‘‘ کی یاد میں ماہانہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علی اصغر عباس، مہمان خصوصی رخشندہ نوید اور نظامت کے فرائض عابد حسین عابد نے دیئے۔ محفل کا آغاز باقاعدہ نعت و سلام سے کیا گیا ۔محفل مشاعرہ میں معروف شعراء کرام شبیر حسن، الطاف ضامن چیمہ، صادق جمیل، سلطان محمود، شہباز گوہر، تہذیب حافی، اسامہ ضوریز، وسیم عباس، محمد عباس مرزا، محمد اعجاز ، گوہر وریاہ، ندیم شیخ و دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے محفل میں خوب داد وصول کی۔ منیجر پاک ٹی ہاؤس سید جواد زیدی کی طرف سے مشاعرہ میں شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4