امن امان وسکون کیلئے علماء معاشرے میں رواداری کلچر کو عام کریں،محمدراغب نعیمی

امن امان وسکون کیلئے علماء معاشرے میں رواداری کلچر کو عام کریں،محمدراغب ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی اسکالرو ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ امن امان وسکون کے لیے علماء معاشرے میں رواداری کلچر کو عام کریں۔ نئی نسل کو صبرو تحمل ، برداشت ،برد باری اور انصاف جیسے اوصاف سکھائے جائیں۔موجودہ دو رمیں اسلام کے فلسفہ امن کو عام کرنے کی اشدضرورت ہے۔اسلام اورمسلمانوں کے دامن کودہشتگردی کے بدنماداغ سے صاف کرنے کیلئے امن وآشتی کے پیغام کودنیابھر میں پھیلاناہوگا۔

حصول علم کاسفرپوری زندگی جاری رہنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں 15روز ہ علم توقیت کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم اور برائیوں کے خاتمے کیلئے قرآ ن وسنت کی تعلیمات کو عام کیاجائے۔پاکستان بنانے والے صوفیاء کے ورثاء پاکستان بچانے کے لیے بھی کردارادا کریں۔ ملک میں بدامنی،فرقہ وارانہ کشیدگی اور دہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحادپیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ بحیثیت فرد اور قوم ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی،معاشرتی اور ریاستی کمزوریوں کو قرآن و سنّت کی مدد سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ وطن عزیز تاریخ کے انتہائی نازک دورسے گزر رہا ہے۔پوری قوم متحد ہوکر ملک وملت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔تقریب کے اختتام پر ملکی بقاء اورسلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اورشرکاء میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4