نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی روایت کو برقرار رکھیں گے،عابدصدیقی

نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی روایت کو برقرار رکھیں گے،عابدصدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے امید کی جاتی ہے کہ نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی روایت کو برقرار رکھیں گے اور فوج کا وقار بلند اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کریں گے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک نازک ، مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے۔

پاکستان کی دشمن طاقتیں ارض پاک کی سا لمیت پر حملہ آور ہیں ملک میں سیاسی ، صوبائی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔

 ایسے حالات میں فوج کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ پوری قوم مادر وطن کی حفاظت اور دفاعی خطرات سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ اس وقت ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف انتہائی مشکل جنگ کے ساتھ ساتھ بیرونی قوتوں سے بھی لڑ رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4