ا قبال ٹاؤن کی 19یوسیز میں 19401 انڈور سپاٹس اور 8258کنٹینرز چیکنگ

ا قبال ٹاؤن کی 19یوسیز میں 19401 انڈور سپاٹس اور 8258کنٹینرز چیکنگ

لاہور(خبر نگار) اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں 19401 انڈور سپاٹس اور 8258کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ 2512 آؤٹ ڈور مقامات اور 45563کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ اس دوران 44 مقامات سے لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے ٹاؤ ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ٹیموں کے اچانک چھاپوں کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1