20شاہرات ماڈل روڈز قرار، تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کا فیصلہ

20شاہرات ماڈل روڈز قرار، تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کا فیصلہ

 لاہور(خبرنگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے شہر کی بیس شاہراہوں کو ماڈل روڈز قرار دے دیا ہے ۔ جن پر تجاوزات ، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان ماڈل روڈز پر متعلقہ ٹاون کا عملہ ، ڈی سی او آفس کا سنٹرل سکواڈ اور لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈنز چوبیس گھنٹے نظر رکھیں گے تاکہ ان پر ٹریفک کا بہاو راں دواں رہے اور ان روڈز کی خوب صورتی بر قرار رہے ۔اس بات کا فیصلہ ٹاون ہال میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثما ن اور ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز ، ایس پی ٹریفک لاہور اور ڈی ایس پیز نے کی۔ لاہور ٹریفک پولیس، متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ اور ڈی سی آفس کا سنٹرل سکواڈ مشترکہ طور پر تجاوزات، وال چاکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کرے گا اور روزانہ کی رپورٹ ڈی سی او اور ڈی آئی جی ٹریفک دفاتر میں ارسال کرے گا ۔ جن روڈز کو ماڈل روڈز قرار دیا گیا ہے ان میں مال روڈ، جیل روڈ ، والٹن، مولانا شوکت علی ، مین بلیووارڈ جوہر ٹاؤن ، پیکو ، جیل روڈ بمعہ سروسز روڈ ، فیروز پور روڈ ( لٹن روڈ ) تا گجو متہ ، فیصل ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، خیابان ایل ڈی اے ایونیو روڈ، علامہ اقبال روڈ، سرکلر روڈ، کنال بینک روڈ، جی ٹی روڈ، شالیمار لنک روڈ، جلو پارک تا پنجاب یو نیورسٹی کینال بینک روڈ، مادرملت روڈ، جناح ہسپتال تاٹھوکر کینال بینک روڈاور اڈہ بیدیاں روڈ شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1