گیر دارانہ او ر روائتی سیاسی نظام بدلنے میں بھٹو کا بڑا کردار ہے،میاں ایوب

گیر دارانہ او ر روائتی سیاسی نظام بدلنے میں بھٹو کا بڑا کردار ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملکی سیاست تبدیل ہو چکی ہے جاگیر دارانہ او ر روائتی سیاسی نظام کو بدلنے میں پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کا بڑا کردار ہے بھٹو شہید کی قائم کردہ سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ملک گیر تبدیلی لا چکی ہے پہلے اسمبلیوں میں جاگیر دار وڈیرے ہی جاتے تھے لیکن بھٹو شہید نے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے کسانوں مزدورں اور پسے ہوئے طبقات کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی پاکستان کا سیاسی مستقبل محفوظ ہے اور ہم چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور چئیرمین کی قیادت میں ان کے چار مطالبات منوانے کے لئے بھرپور تحریک چلائیں گے ۔