حکومت کے مہنگائی کی روک تھام کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے ، فیصل میر

حکومت کے مہنگائی کی روک تھام کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے ، فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ حکومت کے مہنگائی کی روک تھام کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی بجائے پہلے کی نسبت بڑھی ہے اور عام آدمی کا جینا محال ہوا ہے عام آدمی کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھی ہیں اور مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے ادارے ثابت کررہے ہیں کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند نہیں کر سکی بلکہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اور (ن) لیگ کے انتخابی نعرے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں حکمران اپنے کسی ایک بھی انتخابی وعدے کو پورا نہیں کر سکے اور اب عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1