حکمران صرف سرمایہ دارکی آواز کے علمبردار ہیں ،حافظ سلیمان بٹ

حکمران صرف سرمایہ دارکی آواز کے علمبردار ہیں ،حافظ سلیمان بٹ

لاہور (خبر نگار) حافظ سلیمان بٹ مرکزی سیکرٹر ی جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن نے کہا جب حکمران صنعت کا ر کی سوچ رکھنے والے ہوں گے تو مزدور آئے روز کبھی سانحہ بلدیہ میں ،کبھی شپ بلا سٹ میں اورکبھی بوائلر کے پھٹنے پر شہید ہوتے رہیں گے ۔محنت کش طبقہ کی آواز بلند کرنے کی بجائے حکمران صرف سرمایہ دارکی آواز کے علمبردار بنے ہوئے ہیں ۔محنت کش کی تنخواہ بڑھاتے ہوئے ان کا بجٹ نقصان میں چلا جاتا ہے ۔جبکہ وفاقی وزرا ء کی تنخواہوں میں سو فیصد آضافہ کیا جاتا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار فیسکو ،لیسکو ،این ٹی ڈی سی، جنکو اور دیگر محکموں کے این ایل ایف کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ملک عبدالعزیز ، صدرلاہور زو ن محمد امین اور صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت عبداللہ اعوان این ایل ایف نے کہا حکومت اور اپوزیشن دونوں صرف سرمایہ داروں کی سوچ کے مفاد کو سپورٹ کرتی ہیں۔جبکہ ملکی معیشت میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور تین دن ہو گئے وفاقی وزرا ء کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ابھی تک ملک کی کسی سیاسی جماعت نے مزدوروں کیلئے تاحال آواز بلند نہیں کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1