اقتصادی راہداری منصوبے سے پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تاریک ہورہا ہے،خواجہ عمران

اقتصادی راہداری منصوبے سے پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تاریک ہورہا ہے،خواجہ ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستام مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے جہاں پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تاریک ہورہا ہے وہاں بھارت سمیت امریکہ ،اسرائیل اور مغربی ممالک اس عظیم منصوبے کے آگے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔کہ حکومت نریندرمودی کی جانب سے آبی جارحیت کے ذریعے پاکستا ن کو اجاڑ دینے کی دھمکیوں عامی برادری کو آگاہ کرے گی،ہماری حکومت کا عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صرف ساڈھے تین برس میں اپنی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی دھمکیوں کامعاملہ عالمی سطح پراٹھایاجارہا ہے۔پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی کاہرقیمت پر دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط ومستحکم کرکے ہی ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں اور اس کے لئے حکومت وقت نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بہترروابط میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کے لئے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں،دشمنان پاکستان جان لیں سی پیک سمیت تمام پراجیکٹس پاک فوج کی نگرانی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سرپرستی میں ہی مکمل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1