اخبار فروش یونین لاہور کا مجلس عاملہ کا اجلاس ،الیکشن کروانے کی تاریخ 11دسمبر مقرر

اخبار فروش یونین لاہور کا مجلس عاملہ کا اجلاس ،الیکشن کروانے کی تاریخ ...

لاہور(پ ر) گذشتہ روز اخبار فروش یونین لاہور کا مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ صدارت چوہدری نذیر احمد نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت شریف پیش کی گئی۔ملک تنویر احمد نے سالانہ حساب آمدن اخراجات پیش کئے۔ جنرل سیکرٹری محمد یاسین بابر نے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ مجلس عاملہ کے تمام ممبران نے یونین کی کارکردگی اور سالانہ آمدن اخراجات منظور کر کے یونین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس عاملہ نے درج ذیل الیکشن بورڈ اور الیکشن کروانے کی تاریخ 11دسمبر منعقد کی ہے۔ الیکشن بورڈ 28نومبر الیکشن جاری کرے گا۔سرپرست احمد منل، چئیرمین محمد ذوالفقار ، وائس چئیرمین آفتاب تنولی، سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی خزانچی، چوہدری مختار احمد سیکرٹری اطلاعات، عارف حسین شاہ،ملک ذیشان، شیخ اظہر، آصف جماعت، رانا یاسین ، ماجد شاہ، صابر شاہ، منصور احمد خان، شکیل لالو، ملک افتخار ، صدر یونین چوہدری نذیر احمد نے صدارتی خطاب میں تمام عہدہ داروں ممنون مجلس عاملہ، تمام اخبار فروش بھائیوں اور خاص طور پر مالکان اخبارات صحافتی حضرات کو زیر دست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1