خواجہ سلمان رفیق کا میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا دورہ

خواجہ سلمان رفیق کا میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا دورہ

لاہور( جنرل رپورٹر) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے اتوار کے روز میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا دورہ کیا۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اورای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیاجس پر مریضوں نے اطمینان ظاہر کیا۔ای ڈی او ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کو ہسپتال کے نو تعمیر شدہ برن یونٹ اور ٹراما سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے برن یونٹ کی ایس این ای فوری طور پر تیارکرکے محکمہ کوبھجوائی جائے۔انہوں نے ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز تعینات کرنے کے بارے میں بھی ای ڈی او ہیلتھ کوہدایات دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1