روس اور پاکستان میں باہمی تجارت کے بھرپور مواقع موجود ہیں ‘ یوری کازولوف

روس اور پاکستان میں باہمی تجارت کے بھرپور مواقع موجود ہیں ‘ یوری کازولوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( جنرل رپورٹر) روسی سفارت خانہ اسلام آباد میں پاکستان کے لئے تعینات ٹریڈ آفیسر یوری کاز لوف نے کہا ہے کہ روس اور پاکستا ن کے مابین باہمی تجارت کے بھر پور مواقع (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
موجود ہیں جنوبی پنجاب کی بزنس کمیونٹی اس جانب توجہ دے یہ بات انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں لودھی کالونی پر وقع خواجہ ٹینریز کے دورہ کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزڈیرہ غازی خان کے صدر خواجہ محمد الیاس سے گفتگو میں کہی ۔ اس موقع پر روسی سفیر مسٹر الیکسے یو ریوچ دید وف ، ڈاکٹر شاہد حسن اُ ن کے ہمراہ تھے جبکہ چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن خواجہ محمد یونس ، خواجہ مہر علی ، میاں انیس خواجہ اور سیکرٹری جنرل ایم سی سی آئی خرم جاوید بھی موجود تھے ۔ روسی وفد نے خواجہ ٹینریز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے روسی سفیر نے گفتگو میں کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ ، روسی کمپنیوں سے رابطہ کے لئے ٹریڈ آفیسر سے رابطہ کریں خواجہ مہر علی نے اس موقع پر محمود گروپ آف انڈسٹریز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بذریعہ ملٹی میڈیا مہمانوں کو دی ۔