’’امید ہے نئے آرمی چیف بھی دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھیں گے‘‘

’’امید ہے نئے آرمی چیف بھی دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھیں گے‘‘

ملتان (جنرل رپورٹر )جمعیت علماء اسلام (ف ) کے صوبائی جنرل سیکریٹری پنجاب مفتی سید مظہر شاہ اسعدی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف جرات مندانہ اقدام کی وجہ سے ہیر و قرارپائے نئے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کو وزیراعظم نے متعارف کرادیا ہے لیکن ان کے آنے پر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اس صورت میں مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہمہ قسم کے اقدامات کو یقینی بنائیں ملک کی بنیادیں کھوکھلی نہ ہوں 15دسمبر کو رحیم یارخان میں پیغام اسلام کانفرنس منعقد کی جائے گی پیغام اسلام کانفرنس اور 2017میں 7,8,9اپریل کو پشاور میں ہونے والی صد سالہ تقریب کا مقصد نئی نسلوں کو امن و سلامتی کا پیغام دینا ہے اور اسلام کے اقتصادی و معاشی نظام کو متعارف کرانا ہے مولانافضل الرحمن بطور کشمیر کمیٹی چیئرمین بہترین کردار ادا کررہے ہیں اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے کشمیر مسئلے پر جس انداز میں گفتگو کی اس سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری وضلعی جنرل سیکریٹری محمد نور خان ہانس ایڈووکیٹ سمیت مولانا حبیب اللہ علی پوری ، حافظ محمد عمر شیخ ، قاری محمد ادریس ہوشیارپوری بھی ہمراہ تھے مفتی مظہر شاہ اسعدی نے کہا کہ رحیم یارخان میں ہونے والی پیغام امن کانفرنس کے سلسلے میں ملتان سمیت دس اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ اس تاریخی کانفرنس میں کثیر تعداد میں کارکن شرکت کرسکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر