تحریک انصاف کے رہنما عباس راں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ‘ اعلان یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں کیا جائیگا

تحریک انصاف کے رہنما عباس راں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ‘ اعلان یوسف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدھلہ سنت (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء،ایم پی اے پی پی 201ملک محمد عباس راں کی جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
شمولیت متوقع ہے اوران کی تمام بات چیت ہو چکی ہے شمولیت کا باقاعدہ اعلان سابق وزیر اعظم پاکستان سید یو سف رضا گیلانی کی موجودگی میں کیا جائے گا۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان ،رہنماء پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے ،ملک محمد عباس راں کے والد ملک محمد حسن راں کے ساتھ حلقہ میں رہے اور انکے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔ملک محمد عباس راں،سابق ایم پی اے ملک ارشد راں سمیت ملک محم حسن راں گروپ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر سن کر جیالے جہانیاں روڈ پر ۱ ہو گئے اور مٹھائی تقسیم کی اور جیالوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک محمد حسن راں کے مکمل گروپ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پی پی اور مضبو ط ہو گئی ہے اور این اے 148سے امیدوار برائے ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی کے وسیع امکانات روشن ہو گئے ہیں اس موقع پر پی پی ورکرزجن میں مولوی غلام مصطفیٰ لاہوری،ملک اشفاق اعوان ،فقیر حسین ارائیں ،کونسلر ملک ریاض حسین پڑھیار،توقیر بٹ،محمد فیاض ،ذوالفقار،شہباز و دیگر موجود تھے۔