امریکن مصنفہ وکی کلارک کا دورہ لاہور، اسلام آباد ، پاکستانی مصوروں ، اساتذہ و طلباء فن مصوری کی روایات بارے تبادلہ خیال

امریکن مصنفہ وکی کلارک کا دورہ لاہور، اسلام آباد ، پاکستانی مصوروں ، اساتذہ ...

ملتان(خصوصی رپورٹر) امریکی مصنفہ اور آرٹ کیوریٹر وکی کلارک نے لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مصوروں،اساتذہ اور طلباء کے ساتھ پاکستانی فنِ مصوری کی روایات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔امریکی سفارتخانہ نے ’’کچھ خاص سینٹر فار آرٹس، کلچر اینڈ ڈائیلاگ ‘‘کے تعاون سے بیکن ہاؤس سکول، کومسیٹس یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی اور نیشنل کالج آف آرٹس میں ڈاکٹر وکی کلارک کے لیکچرز اور مقامی مصوروں کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا۔’’کچھ خاص سینٹر فار آرٹس، کلچر اینڈ ڈائیلاگ ‘‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مشیل تانیہ بٹ نے کہا کہ کچھ خاص آرٹ کے ساتھ اپنے لگاؤ اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے فاصلوں کو کم کرنے کے عزم کے حوالے سے اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔ مشیل تانیہ بٹ نے آرٹ کے علم اور جوش وجذبہ سے متعلق طلباوطالبات اور مصوروں کوآگاہ کرنے پر ڈاکٹر وکی کلارک کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہرکی کہ اس ثقافتی تبادلے سے آرٹ سے وابستہ پاکستانی اور امریکی افراد اور اداروں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ڈاکٹر کلارک نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں امریکی سفارتخانہ کی مالی اعانت سے منعقد ہو نیوالی پاکستانی مصوری کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ڈاکٹر کلارک نے کہا کہ وہ اتنے با صلا حیت اور متاثر کْن پاکستانی مصوروں اورطلباوطالبات سے ملاقات پر انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں اپنی ملاقاتوں سے وہ آرٹ کے نت نئے تصورات اور روایات سے متعارف ہوئی ہیں۔امریکی سفارتخانہ پاکستان میں فنون لطیفہ کے پروگراموں کی مالی اعانت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر