عوامی تحریک کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کل ملتان پہنچے گا‘ گھنٹہ گھر چوک پر استقبال اور ریلی بھی نکالی جائیگی

عوامی تحریک کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کل ملتان پہنچے گا‘ گھنٹہ ...

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان عوا می تحریک یوتھ ونگ کی طرف سے 20نومبر مزار قائد کراچی سے ’’ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کا آغا ز ہوا ۔یہ کارواں حیدر آباد،مورو و سندھ کے دیگر علاقوں سے ہوتا ہو رحیم یار خان،بہاولپور اور 29 نومبر کو ملتا ن پہنچے گا جس کا گھنٹہ گھرچوک پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر ضرب امن ریلی نکالی جائے گی جس کے آخر میں قائدین خطابات کریں گے۔ضرب امن و تبدیلی نظام کارواں کے استقبال میں سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان،میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی،ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پروفیسر جاوید اختر دیگر قائدین بھی موجود ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر