مقامی بشپ کا بھارت سے ملتان شراب سپلائی کرنیکا انکشاف‘ وزیر اعلیٰ کا نوٹس

مقامی بشپ کا بھارت سے ملتان شراب سپلائی کرنیکا انکشاف‘ وزیر اعلیٰ کا نوٹس

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کے بشپ کا بھارت سے ملتان شراب سپلائی کرنے کا انکشاف،مسیحی برادی کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔تفصیل کے مطابق کینٹ کے علاقہ کے رہائشی سلیم مسیح،جوزف ڈی سوزاو دیگر مسیحی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دی کہ ملتان(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کینٹ میں واقع ہولی ریڈیمر چرچ کے Bishop Benny جو کہ بہت ہی بڑے عہدے پر فائز ہیں،اپنے منصب کے منافی یہاں شراب سپلائی کر رہے ہیں چونکہ ان کا تعلق بھارت کے شہر گوا سے ہے اس لیے یہ موصوف براستہ بہالپور بہالنگر غیر قانونی طور پر بھارت جا کر وہاں سے شراب کی بھاری کھیپ لے کر یہاں مختلف ڈیلرز کو فروخت کر رہے ہیں۔معاملے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کیا جائے۔مسیحی برادری کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سٹی پولیس آفیسر ملتان احسن یونس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر