میرج فنکشن آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہونے پر صوبائی حکام سے رپورٹ طلب

میرج فنکشن آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہونے پر صوبائی حکام سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے میرج فنکشن آرڈیننس2000ء پرعملدرآمدیقینی نہ بنانے پرنوٹس لیتے ہوئے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے ڈی سی اوزاورڈی پی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
اوزکوجاری کردہ مراسلہ میں کہاگیاہے کہ میرج فنکشن آرڈیننس2000ء کااطلاق پورے پنجاب میں کیاگیاجس پرعملدرآمدبارے احکامات جاری کیے گئے تاہم اس کے باوجود لاتعداد خلاف ورزیاں جن میں ہوٹلز، شادی ہالزکے اوقات کارکی مانیٹرنگ نہ کرنا، ون ڈش کی خلاف ورزی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگرواقعات شامل ہیں کی شکایات موصول ہوئیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی جس سے حکومتی رٹ کمزورہونے کے ساتھ ساتھ افسران کی نااہلی بھی نظرآرہی ہے میرج فنکشن آرڈیننس بارے رپورٹس بھی نہیں بھجوائی جارہی حکومت نے ہدایت کی کہ میرج فنکشن آرڈیننس پرفوری عملدرآمدکے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیادپرکی جانے والی کارروائیوں بارے رپورٹس بھجوائی جائیں عملدرآمدنہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
میرج ہال