چھٹی کے روز بھی بجلی کی طویل بندش، گیس کی کم یابی بجٹ متاثر کرنے لگی

چھٹی کے روز بھی بجلی کی طویل بندش، گیس کی کم یابی بجٹ متاثر کرنے لگی

ملتان ، وہاڑی (سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نمائندگان) بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندیش، شہری سراپا احتجاج، گیس کی کم دستیابی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

نے خواتین کا پارہ ہائی کردیا ہے۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اتوار کو سرکاری چھٹی کے روزبیشتر سرکاری ادارے بند ہونے کے باعث بجلی کے استعمال میں خاطر خواہ کمی کے باوجو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی ‘18گھنٹے تک بجلی بند کی گئی ‘ وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ‘نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر رہی ‘ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کرنے کا حکومتی اعلان مذاق بن کر رہ گیا۔ ملتان سے خبر نگار خصوصیکے مطابق شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ہر وقت گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سوئی گیس حکام نے ملک میں مصنوعی بہران پیدا کیا ہو اہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے، گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتا ہے جس کی و جہ گھر یلو بجٹ شد ید متا ثر ہورہا ہے۔وہاڑی سے بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصیکے مطابق اندرون شہر میں کئی دنوں سے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لو گو ں کوکھانا پکا نے میں دشواری پیش آنے لگی ، صبح کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معصوم طالب علم بچے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازم بغیر نا شتہ کیے جانے لگے ، علاوہ ازیں دیہاتوں اور دوردراز کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو گندم اور دیگر اجناس کی فصل کو پا نی لگانے میں دشواری پیش آرہی ہے اور روز مرہ زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے علی اصغر ، جاویداحمد، غلام مصطفی، حفیظ اللہ ، بشیر احمد، محمد رمضان ، اللہ دتہ ، شوکت علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جا ئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر