پاناما کیس میں فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا مسلم لیگ (ن) کو حساب دینا ہوگا :بابر اعوان

پاناما کیس میں فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا مسلم لیگ (ن) کو حساب دینا ہوگا ...

لاہور (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جو مرضی کرلے ، پانامہ لیکس کیس میں اس کے فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، اسے حساب دینا ہی ہوگا،30نومبر کو پانامہ کیس کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، اب تک سپر یم کورٹ کے پاس جو ثبوت ہیں وہ حکمرانوں کیخلاف ’کافی‘ہیں ،ثبوت بہت مضبوط ہیں وزیر اعظم کا بچنامشکل ہے ۔ایک انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ جو مرضی کرلے ، پانامہ لیکس کیسے میں اس کے فرار کا اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے، ان کو حساب دینا ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو پانامہ کیس کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، اب تک سپر یم کورٹ کے پاس جو ثبوت ہیں وہ حکمرانوں کیخلاف ’کافی‘ہیں ،ثبوت بہت مضبوط ہیں وزیر اعظم کا بچنامشکل ہے ، انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ جب چاہے قطر ی شہزادے کو بلا سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بلاول بھٹو او ر عمران خان کا موقف ایک جیسا ہے دونوں وزیراعظم نوازشر یف کا احتساب چاہتے ہیں ‘ملک میں کر پشن کیخلاف پوری قوم متحد ہو چکی ہے کر پشن کر نیوالوں کو ضرور سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سپر یم کورٹ میں صرف تحر یک انصاف سے ہی سوال ہوئے ہیں اب اگلی باری وزیر اعظم کی آنیوالی ہے جن کیخلاف سپر یم کورٹ میں ثبوت جمع ہو چکے ہیں ۔ انہوں کہا کہ قطری شہزادے کے خط میں طوطا مینا کی کہانی کے سواکچھ نہیں ہے شر یف برادارن کسی بھی طر ح یہ نہیں بتا سکتے کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا ہے ۔

بابر اعوان

مزید : علاقائی