دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، وسیم اختر

دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مےئر کراچی وسیم اختر نے نامزد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کو مبارکباد دی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اسی طرح جاری رہے گا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور بھی بہتر ہوگی، ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے قمر جاوید باجوہ بہترین انتخاب ہیں، انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل اور تجربہ کار ہیں، پاکستانی عوام ان سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ ملک کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے اور ضرب عضب کو مزید کامیابیوں کی طرف گامزن کریں گے، انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، مےئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جنگ و امن کے زمانے میں ہمیشہ ملک و قوم کو سرخ رو کیا ہے۔

مزید : علاقائی