قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ ر ہے ہیں،چوہدری سرور

قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ ر ہے ہیں،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اے این این)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئینی قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ہم آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کرتے ہیں اور نہ ہی کر یں گے ‘ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے ملک میں ہر سطح پر ظلم ‘ناانصافی کا خاتمہ کر نے کیساتھ ساتھ حق دار کو اس کاحق دینا ہوگا‘پولیس ‘ایف آئی اے ‘ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر کے انکو مکمل آزادی اور خود مختاری دینا ہوگی ۔ وہ اتوار کے روز رائے ونڈ روڈ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سردار کامل عمر ‘آئی ٹی ایف کے وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق ہی سیاسی جد وجہد کی ہے اور جمہو ری انداز میں اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی ہے ہم چاہتے ہیں اس ملک میں عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک میں ہر سطح پر عوام کو ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ صحت ‘تعلیم سمیت بنیادی سہولتیں بھی میسر آئے ۔
چوہدری سرور

مزید :

علاقائی -