کیماڑی ، آئل ٹرمینل میں 24گھنٹے سے زائد آتشزدگی ، 2مزدور جاں بحق

کیماڑی ، آئل ٹرمینل میں 24گھنٹے سے زائد آتشزدگی ، 2مزدور جاں بحق

 کراچی ( اے این این )کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل کے ٹینک میں لگی آگ 22 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جا سکی ، 2 مزدور جھلس کر جاں بحق اور2لاپتہ ہیں ، ٹینک میں موجود 85 فیصد سے زائدکیمیکل جل چکا ہے ۔ کراچی کے علاقے کیماڑی کے آئل ٹرمینل میں بنے آئل کے ٹینک میں گزشتہ روز دوپہر کو دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ کے پی ٹی اور کے ایم سی کی 15 گاڑیاں کئی گھنٹوں سے آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف رہیں ۔ تین سنارکل بھی موقع پر موجود تھے لیکن 22 گھنٹے گذرنے کے باوجود آگ پر قابو پایا نہ جاسکا ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک میں موجود کیمیکل میتھا نول85 فیصد سے زائد جل چکا ہے ۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بال بھی پھینکے جا رہے ہیں تاکہ آگ شدت نہ پکڑے ۔ ٹینک میں نیچے سوراخ کرکے پانی پھینکا جا رہا ہے تاکہ وہ گرم نہ ہو اور آگ نہ پھیل سکے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اطراف کے دو ٹینکوں میں فرنس آئل تھا ، دونوں ٹینکوں کو خالی کرالیا گیا ، آگ لگنے سے آئل ٹرمینل میں کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مزدور تاحال لاپتہ ہیں ۔

آئل ٹرمینل،آگ

مزید : علاقائی