ایپکا نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

ایپکا نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) صوبے بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے اور کل 29 نومبر سے صوبائی محکموں میں مکمل ہڑتال، بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ضلعی ڈی سی اوز کے دفاتر اور لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلانات ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد، لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن، جنرل سیکرٹری چودھری ابوھریرہ، میاں محمد ریاض، تنویر اکرام بٹ اور عبدالشکور کمبوہ و دیگر نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر حاجی محمد ارشاد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کی سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے باقاعدہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا رکھی ہے جس میں ٹیکنیکل ارور نان ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن اور دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب کے ملازمین کے سکیلوں میں ساڑھے سات فیصد کم اضافہ جیسے مطالبات پینڈنگ چلے آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 2008ء کے بعد اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکومت کو بھجوائی جانیوالی سمری میں سال 2016ء کے پے سکیلوں کے مطاق ہاؤس رینٹ میں اضافہ کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ محکمہ زکوٰۃ کے ہزاروں ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے ۔
احتجاجی تحریک

مزید :

علاقائی -